سونا200روپے مہنگا، فی تولہ70500کاہوگیا


دس گرام60442روپے ،فی اونس 1319ڈالر کی سطح پررہا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا4ڈالرکے اضافے سے 1319ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 70 ہزار 500 روپے ہوگئی ، اسی طرح171روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت60ہزار442روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت870روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔