محکمہ لا ئیوسٹاک کا پو لٹری یو نٹس کی تقسیم کا نیا پلان مرتب


پراجیکٹ تبدیل کرکے 5مرغیاں،ایک مرغا کیساتھ 12مرغوں کا سیٹ بھی دیا جائیگا

محکمہ لا ئیوسٹاک کا پو لٹری یو نٹس کی تقسیم کا نیا پلان،پو لٹری یو نٹس کے دو حصے بنا د ئیے گئے پہلے حصے میں پا نچ مرغیاں اور مرغا جبکہ دوسرے حصے میں 12مرغے سبسڈی کے بعد 1050روپے میں د ئیے جائیں گے ،4سالوں کے اس پرا جیکٹ میں ہر سال 5لاکھ پرندے تقسیم ہو نگے جس میں3لاکھ 75ہزار مرغیاں اور 1لاکھ 25ہزار مرغے تقسیم کئے جا ئیں گے ۔ شہری اپنی مرضی کا کوئی ایک یا دونوں سیٹ لے سکتے ہیں جبکہ ان سیٹس کی تقسیم کے ساتھ ساتھ فا رمرز کو ایک میڈیسن کا پیکٹ بھی دیا جائے گا تا کہ اگر کسی پرندے کو بیما ری لا حق ہو تو اس کا علا ج معالجہ ہو سکے جبکہ محکمہ لا ئیوسٹاک اس حوالے سے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے گا جو مرحلہ وار جن افراد کو سیٹ دئیے گئے ہیں انہیں ٹریننگ دے گا ۔ذرا ئع کے مطابق 2016سے 2018میں اس پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر میں 6لاکھ 72ہزار سیٹس تقسیم کئے گئے اب ایک سال میں 5لاکھ کا ٹارگٹ پورا کرنا محکمہ کیلئے بڑا ٹاسک ہو گا ،ذرا ئع کے مطابق محکمہ ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے پرائیویٹ افراد سے پرندے خریدے گا اور اگر خریدے گئے پرندوں کا بروقت علاج معالجہ نہ ہو ا تو شہریوں کو ملنے والے پرندے اعلیٰ کوالٹی کے نہ ہونگے ۔