سونا200روپے سستا، چاندی مستحکم


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا3ڈالر کی کمی سے 1315ڈالرفی اونس کا ہوگیا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا3ڈالر کی کمی سے 1315ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی سونے کی قیمتوں میں 200روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت70ہزار300روپے ہوگئی ، اسی طرح 171 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت60ہزار271روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔