سی پیک منصوبوں سے پاکستانی معیشت کی 3.50 فی صد نمو ہو گی، شہزاد دادا


کراچی اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے سی ای او شہزاد دادا نے کہا ہے کہ پاک چین راہداری منصوبوں کی تکمیل اور آپریشنل ہونے سے پاکستان کی معیشت میں3اعشاریہ50فیصد نمو کا تخمینہ لگایاگیا ہے۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے سی ای او شہزاد دادا نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان اور چین کے مرکزی بینکوں کی سطح پر سواپ کرنسی کا معاہدہ ہے جس کے تحت 3ارب ڈالر کے مساوی چینی کرنسی یوآن اور 3ارب ڈالر کے مساوی پاکستانی روپیہ کی تجارت، یوآن میں ترسیلات زر کے علاوہ سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

انھوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حال ہی میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو چینی کرنسی میں کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ کی اجازت دی ہے۔