سونا350روپے مہنگا، چاندی مستحکم


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا11ڈالر کے اضافے سے 1315ڈالرفی اونس ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا

جمعرات کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں350 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعدسونے کی فی تولہ قیمت 69 ہزار 900 روپے ہوگئی ، اسی طرح300روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت59ہزار928روپے ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔