سونا150روپے مہنگا، فی تولہ69450کاہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 4ڈالرکے اضافے سے 1306 ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی سونے کی قیمتوں میں150 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 69 ہزار 450 روپے ہوگئی ، اسی طرح114روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 59 ہزار 528 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔