پنجاب حکومت بچھڑا بچائو سکیم شروع کریگی


پنجاب حکومت نئے مالی سال میں بچھڑا بچائو سکیم کا آغاز کریگی ۔محکمہ لائیو سٹاک پنجاب گوشت بڑھاؤ ،بچھڑا بچائو

سکیم کے تحت شہریوں میں ایک ارب 71کروڑ 28لاکھ روپے تقسیم کرے گا۔وزیر اعظم کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے سابق دور حکومت کے پلان میں ترامیم کے بعد نیا پلان تیار کیا جسے ’’ بچھڑا بچائو اور گوشت بڑھاؤ ‘‘سکیم کا نام دیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق بچھڑا بچائو سکیم میں شہریوں کو بچھڑا پالنے پر نصف سال میں ماہانہ چھ سے سات ہزار روپے بطور انعام دئیے جائینگے ۔ کوئی بھی شہری محکمہ لائیو سٹاک کے فیلڈ افسر کو بچھڑا بچائو کی سکیم میں جانور دکھا کر رجسٹر کراسکے گا ۔