سونا300روپے سستا فی تولہ69ہزارکاہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا10ڈالر کی کمی سے 1298ڈالراونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔

جمعرات کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت69ہزارروپے ہوگئی ، اسی طرح258روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت59ہزار156روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔