کپاس کی زیادہ پیداوار کیلئے جی ایم او ٹیکنالوجی ناگزیر


حکومت ٹیکنالوجی کاشتکاروں تک پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، وزیر زراعت

کپاس کی زیادہ پیداوار کیلئے معیاری بیج کی تیاری و فراہمی کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے یہ بات وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے گزشتہ روز زراعت ہاؤس میں فصلوں کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے معیاری بیجوں کی تیاری کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر زراعت نے کہا کہ جی ایم او ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے ہم کپاس کی زیادہ پیداوار لے سکتے ہیں حکومت یہ ٹیکنالوجی کاشتکاروں تک پہنچانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ امسال کپاس کے کاشتکاروں کو سبسڈی پر منظور شدہ اقسام کے بیجوں کی فراہمی کی جارہی ہے ۔اس موقع پر وزیر زراعت کو مکئی کے ہائبرڈ بیج کے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔وزیر زراعت نے اس موقع پر بتایا کہ حکومت ہائبرڈ بیج کی تیاری کیلئے نئی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا رہی ہے تاکہ مکئی کی زیادہ غذائیت والی اقسام کی کاشت کو فروغ دیا جا سکے ۔