سونا500روپے مزید مہنگا، فی تولہ69300کاہوگیا


دس گرام 59414روپے ،فی اونس 1308ڈالر کی سطح پررہا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 12ڈالرکے اضافے سے 1308ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی سونے کی قیمتوں میں 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 69ہزار300روپے ہوگئی ، اسی طرح 429روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 59ہزار 414 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870روپے پر مستحکم رہی۔