سونا200روپے مہنگا، چاندی مستحکم


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 2ڈالرکے اضافے سے 1296ڈالرفی اونس کا ہوگیا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 2ڈالرکے اضافے سے 1296ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی سونے کی قیمتوں میں200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 68 ہزار 800 روپے ہوگئی ، اسی طرح185روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت58ہزار985روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔