مہنگائی کا تسلسل جاری‘مارچ کے پہلے ہفتے 1.16 فیصداضافہ


کم آمدنی والے طبقے کیلئے حساس اعشاریے 1.12فیصد بڑھ گئے ،ادارہ برائے شماریات

مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.16 فیصدجبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریوں میں 1.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیور و آف شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران پٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،زندہ مرغی، ٹماٹر، ایل پی جی ،پیاز ،دال مونگ ، دال مسور ،دال ماش،چینی ، گڑ ،لہسن ،کیلے ، خوردنی تیل، نمک ، تازہ دودھ ، دھی،آٹا ، اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی سمیت 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ فروری کے آخری ہفتے کے مقابلے میں مارچ کے پہلے میں 8ہزار تا 12ہزار آمدنی ،12 تا 18ہزارآمدنی ، 18تا 35ہزار تک اور 35ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریوں میں بالترتیب 1.12، 1.16 ،1.16 اور 1.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔