جنوری،گندم کی برآمدات میں108فیصد اضافہ


جنوری کے دوران گندم کی ملکی برآمدات میں108فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

ادارہ برائے شماریات کے مطابق جنوری میں 239ملین روپے کی گندم برآمد کی گئی ہے جبکہ دسمبر2018 کے دوران گندم کی برآمدات کا حجم 115ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح دسمبر 2018 کے مقابلہ میں جنوری 2019 کے دوران گندم کی قومی برآمدات میں 124ملین روپے یعنی 108فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔