محکمہ لا ئیوسٹا ک کٹو ں کی بڑھوتری کیلئے اقدامات نہ کر سکا


فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث محکمہ لا ئیوسٹا ک کٹو ں کی بڑھوتری کے حوالے سے کوئی اقدامات نہ کر سکا ۔محکمہ کی جانب سے کٹوں کے حوالے سے شروع کئے گئے پرا جیکٹ کی سفارشات فیڈرل گورنمنٹ کو بھجوادی گئیں جہاں منظوری کے بعد حتمی شکل دی جائے گی ۔ بیف کی پیداوار کو بڑھانے کے حوالے سے 2015میں شروع ہونے والے پراجیکٹ کے دو حصے جس میں کٹا بچا ؤسکیم اور کٹا فربہ کرنا شامل ہے ۔اس پر اجیکٹ کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ما نیٹرننگ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس پراجیکٹ کے ذریعے چھوٹی عمر کے کٹوں کی شرح اموات میں خاصی کمی ہوئی ہے جبکہ موجودہ حکومت کی جانب سے اس پراجیکٹ کو سراہتے ہوئے مزید جا ری رکھنے کا پلان کیا گیا جبکہ یہ پراجیکٹ وزیر اعظم عمران خان کے 100روزہ پلان کا حصہ ہونے کے با وجود ابھی تک شروع نہ ہو سکا، 6ماہ سے زیا دہ عرصہ گزر گیا لیکن ابھی تک کٹا بچاؤ سکیم صرف کا غذوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ۔ محکمہ کی جانب سے اب فا رمرز کو سبسڈی نہیں دی جا رہی جس کے باعث گزشتہ سالوں کی محنت بھی ماند پڑ رہی ہے ۔