سونا250روپے سستا،چاندی مستحکم


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا1327ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باوجود مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں250 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 69 ہزار 750 روپے ہوگئی ، اسی طرح 214 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 59 ہزار 800 روپے ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔