نیسلے کی فروخت میں دوفیصد اضافہ


نیسلے پاکستان کی فروخت سال 2018 کے دوران دوفیصد اضافے سے 124ارب رہی جب کہ برآمدی سیلز کی آمدنی 2.3 ارب روپے رہی۔ گزشتہ روز کمپنی کے ہیڈ آفس میں بورڈ آف ڈائریکٹرزکا سالانہ اجلاس منعقد ہوا

پاکستان کی فروخت سال 2018 کے دوران دوفیصد اضافے سے 124ارب رہی جب کہ برآمدی سیلز کی آمدنی 2.3 ارب روپے رہی۔ گزشتہ روز کمپنی کے ہیڈ آفس میں بورڈ آف ڈائریکٹرزکا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کمپنی کے مالیاتی سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا۔گزشتہ سا ل کمپنی کا آپریٹنگ منافع3.3ارب روپے کی کمی سے 20.3 ارب روپے رہا جب کہ سال 2017 میں آپریٹنگ منافع 23.6 ارب روپے تھا۔ کموڈٹی اورایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی نے مجموعی طور پر آپریٹنگ منافع پر اثر ڈالا۔