سونے کی فی تولہ قیمت70ہزار کی بلندسطح پر جاپہنچی


عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخ مسلسل بڑھنے سے مقامی مارکیٹ میں سونا70ہزار کی بلند سطح پر جا پہنچا، گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں سونا دوڈالر اضافے سے 1327ڈالراونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں650روپے کا اضافہ ہوا جس سے فی تولہ سونا 70ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کی کمی سے 870 روپے ہوگئی۔