عالمی منڈی میں سونا سستا،پاکستان میں مہنگا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 5ڈالر کی کمی سے 1325 ڈالر اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پرسونے کی قیمتوں میں150 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 69 ہزار 350 روپے ہوگئی ، اسی طرح 128 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 59 ہزار 456 روپے ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 880روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔