لائیو سٹاک کی ترقی سے غذائی قلت کا خاتمہ ممکن:فیصل حیات


مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک فیصل حیات جبوآنہ نے کہا کہ پاکستان میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی بڑھوتری

مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک فیصل حیات جبوآنہ نے کہا کہ پاکستان میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی بڑھوتری اور لوگوں میں خوراک کی کمی پوری کرنے کا حل صرف شعبہ لائیو سٹاک کی ترقی میں ہے ۔ گزشتہ روز پتوکی میں بفلومیلہ اورنیشنل لائیوسٹاک شو 2019 کے دوسرے دن کی تقریباب کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے میلہ کے کامیاب انعقاد پر محکمہ لائیوسٹاک اوربالخصوص بفلوریسرچ انسٹیٹیوٹ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔