جیولری کی برآمدات میں اضافہ


جنوری کے دوران جیولری کی قومی برآمدات میں 287.50 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

زیورات کی برآمدات 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جنوری 2018 کے دوران زیورات کی برآمدات کا حجم 80 ہزار ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جنوری 2018 کے مقابلہ میں جنوری 2019 کے دوران جیولری کی ملکی برآمدات میں 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔