سونے کی قیمت میں500روپے کی کمی، تولہ 69100،دس گرام 59242روپے کا ہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں9ڈالرز کی کمی رہی اور سونے کی فی اونس قیمت 1335ڈالرز کی سطح پر رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رہی ا ور فی تولہ سونے کی قیمت500روپے کمی سے 69100 روپے ،دس گرام سونے کی قیمت429روپے کمی سے 59242روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت880 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔