سونے کی فی تولہ قیمت میں 50روپے کااضافہ ہوگیا


عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت3ڈالرز بڑھ گئی،چاندی کی قیمت مستحکم

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں50روپے کااضافہ ہوگیا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں3ڈالر زکا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1324ڈالرز کی سطح پر رہی۔ مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت50روپے اضافے سے 68200 روپے، دس گرام سونے کی قیمت 42 روپے اضافے سے 58470روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔