سونے کی فی تولہ قیمت میں300روپے کمی ریکارڈ


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں3ڈالرز کی کمی رہی اور سونے کی فی اونس قیمت 1310 ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رہی ا ور فی تولہ سونے کی قیمت300روپے کمی سے 67850 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت258روپے کمی سے 58170روپے ریکارڈ کی گئی، چاندی کی فی تولہ قیمت 870روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔