سونے کی فی تولہ قیمت میں250روپے اضافہ


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں5ڈالرز کا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1313ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت250روپے اضافے سے 68150،دس گرام سونے کی قیمت215روپے اضافے سے 58428 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔