سونامہنگا،چاندی مستحکم


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا7ڈالرکی کمی سے 1308ڈالراونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں 50روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت67 ہزار900روپے ہوگئی، اسی طرح43روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت58 ہزار 213 روپے ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔