مکئی کی منظور شدہ اقسام کی کاشت وسط مارچ تک مکمل کر سکتے ہیں:محکمہ زراعت


محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ مکئی کی کامیاب کاشت کے لئے بھاری میرا ، گہری1.0فیصد سے زائد نامیاتی مادہ رکھنے والی، 7سے 8 پی ایچ کی حامل اور پانی کو بخوبی جذب کرنے والی زمین موزوں ہے۔ ریتلی ، کلراٹھی اورسیم زدہ زمین مکئی کی کاشت کے لئے موزوں نہیں ہے ۔کاشتکار بہاریہ مکئی کی منظور شدہ ہائبرڈ اقسام وائی ایچ1898 ، ایف ایچ949 ،ایف ایچ1046 اور دوسری منظور شدہ اقسام کی کاشت وسط مارچ تک مکمل کر سکتے ہیں ۔