بھارت:رواں سال روئی کی درآمدات میں 80فیصد اضافہ کا امکان


ماہرین نے کہا کہ رواں سال بھارت کی روئی کی درآمدات میں 80 فیصد اضافے کا امکان ہے

جس کی وجہ خشک سالی کے باعث ملکی پیداوار میں کمی ہے ۔بھارت کی کاٹن ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق سیزن 2018-19 کے دوران روئی کی ملکی درآمدات کا حجم 27 لاکھ گانٹھیں رہنے کا امکان ہے جو سیزن 2017-18 کی درآمدات (15 لاکھ گانٹھوں) کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے ۔