سونا200روپے مہنگا،فی تولہ67650کاہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا6ڈالر اضافے سے 1323ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی سونے کی قیمتوں میں200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 67 ہزار 650 روپے ہوگئی ، اسی طرح172روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 58 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 880روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔