چینی کی برآمد،قیمت میں اضافہ،شوگر ملز کا منافع بڑھ گیا


بیشتر شوگر ملز نقصانات سے نکل کرنفع کمانے کے مرحلے میں داخل ہوگئیں

چینی کی برآمدات اور قیمتوں میں اضافے کے باعث شوگر ملز کے منافع میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ بیشتر شوگر ملز کے نہ صرف نقصانات میں کمی آئی بلکہ کئی شوگر ملز نقصان سے نکل کرنفع کمانے کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوملنے والے 4شوگر ملز کے مالیاتی نتائج کے مطابق العباس اورشاہ مراد شوگر ملزنے بالترتیب 36 اور 39 کروڑ کا منافع حاصل کیا جب کہ حبیب شوگر ملز کا منافع 26.93 کروڑ اور نون کا5کروڑ روپے رہا۔