سونے کی فی تولہ قیمت میں150روپے کی کمی


بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں 150روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت67ہزارروپے ہوگئی، اسی طرح115روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت57ہزار442روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کی کمی سے 870روپے ہوگئی۔