سونا50روپے سستا،فی تولہ67ہزار150 کا ہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 2ڈالراضافے سے 1285ڈالراونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجودمقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں 50روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت67ہزار150روپے ہوگئی، اسی طرح 43روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 57ہزار557روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت880روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔