سونا50روپے مہنگا،فی تولہ 67200کا ہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا1283ڈالر کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں50 روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 67 ہزار 200 روپے ہوگئی ، اسی طرح43روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 57 ہزار 600روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 880 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔