سونے کی فی تولہ قیمت میں300روپے اضافہ


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں1ڈالر کی کمی رہی جس سے سونے کی فی اونس قیمت 1289ڈالرز کی سطح پر رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت300روپے اضافے سے 67200، دس گرام سونے کی قیمت 271روپے اضافے سے 57613 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 880 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔