رائس ایکسپورٹرزکے وفد کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات


رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان (ریپ)کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ریپ کے چیئرمین صفدر حسین مہکری کے ہمراہ مجلس عاملہ کے اراکین بھی موجود تھے ۔

صفدر حسین مہکری نے گورنر سندھ کو ریپ کی جانب سے لاڑکانہ میں حالیہ منعقدہ کامیاب کانفرنس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وفد نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں اری سکس چاول کی 15تا 20فیصد مقدار کاشتکاری کے فرسودہ طریقوں کی وجہ سے ضائع ہوجاتی ہے ۔ گونر سندھ نے ریپ کے اگلے مرحلے کے منصوبے کی کامیابی کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔