سونا500روپے مہنگا، فی تولہ67400کاہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں7ڈالر کااضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1295ڈالر ہوگئی ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 67 ہزار 400روپے ہوگئی ، اسی طرح 429 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 57 ہزار 771 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 880 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔