زرعی شعبہ میں جعلی ، غیر معیاری ، مہنگی کھادوں کی روک تھام کیلئے فرٹیلائزرز کنٹرول آرڈیننس میں ضروری ترامیم کافیصلہ


:زرعی شعبہ میں جعلی ، غیر معیاری ، مہنگی کھادوں کی روک تھام کیلئے فرٹیلائزرز کنٹرول آرڈیننس میں ضروری ترامیم کافیصلہ کیاگیاہے تاکہ اس آرڈیننس کو نئی جدتوںسے ہمکنار کرتے ہوئے اسے مزید مؤثر بنانے میں مدد مل سکے۔

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ جعلی و غیرمعیاری کھادوں کی تیاری اور ان کی مہنگے داموں فروخت سے کاشتکار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور فصلات کی پیداوار میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ فرٹیلائزرڈیلرز کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ ان کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے تربیتی ورکشاپس کاانعقاد بھی کیاجائیگا۔انہوںنے بتایاکہ فرٹیلائزر کے کاروبار سے وابستہ تمام افراد کا مکمل ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیاجا رہا ہے اور جعلی و غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا۔