کرشنگ سیزن میں تاخیر سے گندم کی پیداوار بھی متاثر ہونیکا خطرہ


شوگرملوں کی جانب سے کرشنگ سیزن کے آغاز میں ایک ماہ کی تاخیر کے اثرات گندم کی کاشت پربھی مرتب ہورہے ہیں

شوگرملوں کی جانب سے کرشنگ سیزن کے آغاز میں ایک ماہ کی تاخیر کے اثرات گندم کی کاشت پربھی مرتب ہورہے ہیں ۔کاشتکاروں کاکہناہے کہ وہ گنے کی پیداوار سے حاصل ہونے والی آمدن ہی گندم کی کاشت پرخرچ کرتے ہیں ۔اس مرتبہ گنے کی فصل جس بحران کاشکارہے اس کے نتیجے میں گندم کی فصل بھی تاخیرسے کاشت ہوگی اوراس کی پیداوار بھی متاثرہوگی ۔کاشتکاروں کیمطابق حکومت اگر مڈل مین کاکردار ختم کرکے براہ راست خریداری کرے توکاشتکارکو بہترآمدن ہوگی ۔