لائیو سٹاک پالیسی فریم ورک پر فوری کام شروع کرنیکی ہدایت


لائیو سٹاک پالیسی فریم ورک پر فوری کام شروع کیا جائے تاکہ پیداوار کی بڑھوتری اور غذائی قلت کے خاتمے کیلئے لائیو سٹاک سیکٹر کی سمت متعین کی جا سکے ۔

گوشت کی پیداوار بڑھا کر ملکی و برآمدی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سیف دی کاف اور فیڈ لاف فیٹنگ کو سپلائی چین سسٹم سے منسلک کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار سردار حسنین صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ محکمہ لائیو سٹاک اور یو ایس اے آئی ڈی کے تعاون سے مشاورتی اجلاس منعقد کئے جائینگے ۔