سونے کی قیمت مستحکم رہی


کراچی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4ڈالرکے اضافے سے1287ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کودوسرے دن بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

فی تولہ سونے کا ریٹ 67800 روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت 58128 روپے ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے بڑھ کر890روپے اور فی10 گرام چاندی کی قیمت8 روپے 55پیسے بڑھکر 763روپے ہوگئی۔