پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی میں16.5فیصدتک اضافہ


وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرعائدجنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں 4فیصدسے 16.5فیصدتک اضافہ کردیا۔

گزشتہ روزایف بی آرکی طرف سے جاری باضابطہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول پرعائدجی ایس ٹی کی شرح میں9فیصد ،ہائی اسپیڈڈیزل پر4 فیصد،مٹی کے تیل پرجی ایس ٹی کی شرح میں15فیصداورلائٹ ڈیزل آئل پرجی ایس ٹی کی شرح میں 16.5فیصد اضافہ کردیا گیا۔ ذرائع کاکہناہے کہ پٹرول پر عائد جی ایس ٹی کی شرح 8 فیصدسے بڑھا کر17فیصد،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 13 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد،مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی کی شرح 2 فیصد سے بڑھا کر17 فیصد اورلائٹ ڈیزل آئل پر جی ایس ٹی کی شرح میں 0.5 فیصد سے بڑھا کر17 فیصد اضافہ کردیا گیا۔