بھارتی برآمدی چاول کے نرخ تین ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گئے


ھارتی برآمدی چاول کے نرخ تین ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گئے ۔بنگلور کی منڈی میں چاول کی ہفتہ وار نیلامی میں بھارت کا 5 فیصد بروکن فار بوائل کوالٹی کے چاول کی برآمد کے لئے سودے 375 تا 382 ڈالر فی ٹن پر طے پائے ،

یہ نرخ ستمبر کے بعد سے بہترین ہیں۔وسطی ریاست چھتیس گڑھ جو کہ چاول کی پیداوار دینے والی بڑی ریاست ہے میں کسانوں سے گزشتہ ہفتے کے ریٹ 1750روپے کے مقابلے میں کم سے کم 2500روپے فی 100 کلو گرام پر چاول خریدا جا رہا ہے ۔