دالوں کی درآمدات میں 16فیصداضافہ ہوا، ادارہ شماریات


رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران دالوں کی ملکی درآمدات میں 16فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا نومبر2018ء کے دوران دالوں کی درآمدات کا حجم 247.935ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2017ء کے دوران دالوں کا درآمدی بل 214.302 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران درآمدات میں16 فیصد یعنی33.633ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔