نومبر،سونے کی درآمدات میں کمی


نومبر 2018 کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں 2.64فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے

نومبر 2018 کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں 2.64فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق اکتوبر2018 کے دوران 1.8ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا تھا جبکہ نومبر 2018 کے دوران درآمدات 1.7ملین ڈالر تک کم ہوگئیں اسطرح اکتوبر 2018 کے مقابلہ میں نومبر کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 2.64فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔