سوناملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 68ہزار روپے تولہ پر جاپہنچا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں8ڈالرکا اضافہ ہوااور فی اونس سونے کی قیمت 1256ڈالر ہوگئی ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ اور روپے کی بے قدری کے باعث مقامی سطح پر سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں50 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت68ہزارروپے ہوگئی ، اسی طرح 44 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 58 ہزار 300روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 880روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔