فی تولہ سونا مزید 150 روپے مہنگا ہوگیا


ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور فی تولہ سونا مزید 150 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید150روپے اور10 گرام سونے کی قیمت میں128 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

فی تولہ سونے کی  67800 روپے سے بڑھ کر67950روپے اور 10گرام سونے کی قیمت58128روپے سے بڑھ کر 58256 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔بدھ کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا۔