سانگھڑ اور مٹیاری شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز کردیا


سندھ بھر میں موجود 24سے زائد شوگر ملوں میں سے صرف سانگھڑ اور مٹیاری شوگر ملز نے کرشنگ سیزن کا آغاز کردیا ہے

۔کین کمیشن کی جانب سے گنے کے ریٹ کا نوٹیفکیشن جار ی نہیں ہوا۔ سانگھڑ شوگر ملز کی جانب سے 140روپے من کے حساب سے گنے کی خریداری شروع کی گئی ہے جبکہ ایک کروڑ75لاکھ من گنا کرش کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ادھر العباس شوگر مل میرواہ گورچانی آج باقاعدہ کرشنگ کا آغاز کر دے گی۔غلام محمد سومرو کا گنے کے نرخ کے بارے میں کہناتھا کہ ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔