سونا 200روپے مزید مہنگا فی تولہ 64750کا ہوگیا


)عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا ایک ڈالر کی کمی سے 1236ڈالراونس کا ہوگیا،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 64 ہزار 750 روپے ہوگئی ، اسی طرح172روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 55 ہزار 513 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے اضافے سے 870روپے ہوگئی ۔