سونا150روپے مہنگا، فی تولہ64350کاہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں12ڈالرکا اضافہ ہوااور فی اونس سونے کی قیمت 1240ڈالر ہوگئی ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا،رپورٹ کے مطابق منگل کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں150 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت64ہزار350روپے ہوگئی ، اسی طرح 128 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 55 ہزار 170روپے ریکارڈ کی گئی۔