سونا150روپے سستا،فی تولہ64ہزار200کا ہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 6ڈالرکا اضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1228ڈالرہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ا ور فی تولہ سونے کی قیمت150روپے کی کمی سے 64200روپے ہوگئی،اسی طرح128روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 55042روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 860 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔