پرانی گندم کے مساوی نئی گندم جاری کریں:فلور ملزایسوسی ایشن


پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چیئرمین حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک پرانی گندم کے مساوی نئی گندم جاری کرے تاکہ عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ،تاہم غیر معیاری اور ناقص گندم کسی صورت نہیں اٹھائیں گے ۔ فلور ملز کے خلاف کسی بھی پالیسی کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، محکمہ خوراک کی جانب سے بجلی کے بلوں کی شرط کا فیصلہ بھی نا منظور کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلورملز ایسوسی ایشن (پنجاب ) کے لاہور آفس میں ہونے والے ایگزیکٹو باڈی اجلاس کے دوران کیا ۔ اجلاس کی صدارت فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب ) کے چیئرمین حبیب الرحمن خان لغاری نے کی ۔